این سی پی کے امیدوار سندیپ شرساگر نے شیوسینا کے امیدوار جے دت شرساگر پر فرضی ووٹنگ کے لیے ان کے کالج کے ملازمین کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ریاست مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات پر پورے ملک کی نظر ہے، اسمبلی کی 288 نشستوں کے لیے جبکہ ستارا پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ شام میں چھ بجے تک جاری رہے گا۔
آج ریاست کے تقریباً 3237 امیدواروں کا مستقبل ای وی ایم میں بند ہوگا۔
ریاست میں 8 کروڑ 98 لاکھ 39 ہزار ووٹرز ہیں۔ ان میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 68 لاکھ 75 ہزار 750 اور خواتین ووٹرز 4 کروڑ 28 لاکھ 43 ہزار 635 ہیں۔
اس الیکشن کے لیے ریاست بھر میں تقریباً 96 ہزار 661 پولنگ سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو ہوگا۔