مالیگاؤں آوٹر اسمبلی حلقہ کے شیو سینا اور بی جے پی اتحاد کے نامزد امیدوار داد بھسے نے گزشتہ روز سنگمیشور علاقے کا دورہ کیا اور ووٹ کی اپیل کی۔
شیو سینا اور بی جے پی اتحاد کے نامزد امیدوار داد بھسے ، ویڈیو شیوسینا بی جے پی اتحاد کے امیدوار دادا بھسے نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سےبات کے دوران دعوی کیا کہ اس مرتبہ بھی ریاست شیوسینا بی جے پی کی حکومت بنے گی اور یہ اتحاد 250 سے زائد نشستوں پر قبضہ کرے گا۔دادا بھسے 15 برسوں سے ایم اے ایل ہیں جبکہ گزشتہ انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں دیہی ترقیاتی وزیر کا عہدہ دیا گیا تھا۔انہوں نے اپنا پہلا الیکشن بطور آزاد امیدوار لڑا تھا اس کے بعد لگاتار دو مرتبہ شیوسینا کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ اس بار انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔
مالیگاؤں آوٹر حلقہ اسمبلی سے دادا بھسے کے مقابل کانگریس این سی پی متحدہ محاذ سے ڈاکٹر تشار شیواڑے کو امیدواری دی گئی ہے، تشار شیواڑے پہلی مرتبہ اسبملی الیکشن میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر تشار شیواڑے ناسک ضلع کے معروف تعلیمی ادارہ مراٹھا ودیا پرسارک کے ڈائریکٹر ہیں اور سماجی و تعلیمی شعبوں میں اپنی بے لوث خدمات کے لیے مشہور ہیں۔