ETV Bharat / state

شیوسینا کا بی جے پی سے تحریری تیقن کا مطالبہ - شیوسینا

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا میں کشیدگی جاری اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ گتھی مزید الجھتی جا رہی ہے، اب شیوسینا نے اقتدار میں 50 فیصد حصے داری کو لے کر نیا مطالبہ کیا ہے۔

شیوسینا کا بی جے پی سے تحریری نوٹ کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 6:36 PM IST

انتخابی نتائج کے بعد شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقتدار میں ففٹی ففٹی کا فارمولا اپنائے یعنی دھائی برس بی جے پی کا اور ڈھائی برس شیوسینا کا وزیراعلی ہو۔

حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے سنہ 2014 میں 122 نشستیں ملی تھیں اس کے علاوہ شیوسینا کو بھی 7 سیٹوں کا نقصان ہوا ہے اور اسے حالیہ انتخابات میں 56 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ انتخابات میں یہ تعداد 63 تھی۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اکثریت حاصل کر چکی این ڈی اے کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کی ریاست میں حلیف جماعت شیوسینا اپنی شرائط سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اب شیوسینا کے نو منتخب رکن اسمبلی پرتاپ سرنائیک نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی ہمیں ان کی تجاویز کے بارے میں تحریری طور پر یقین دہانی کرائے کہ وہ اقتدار میں نصف نصف حصے داری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ تحریری طور پر اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ اسمبلی میں وہ شیوسینا کے ساتھ 50 فیصدی حصے داری دے گی اور وزیراعلی کی کرسی پر ڈھائی برس کے لیے شیوسینا کا امیدوار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے اس پر فیصلہ کریں گے کہ نائب وزیر اعلیٰ کون ہو گا، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ شیوسینا کے ارکان اسمبلی نے یک سطری تجویز پاس کی ہے کہ سبھی فیصلے ادھو ٹھاکرے کریں گے۔

واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ بی جے پی کے ساتھ اقتدار کی مساوی تقسیم کے لیے نئے سرے سے دعویٰ کئے جانے کے بعد شیوسینا کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلی حکومت میں آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔

تھانے شہر کے رکن اسمبلی پرتاپ سرنائیک نے کہا کہ ہم آدتیہ ٹھاکرے کو اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس بابت حتمی فیصلہ ادھو جی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.