ETV Bharat / state

رکن پارلیمان پر جان لیوا حملہ - شیوسینا کے رکن پارلیمان اوم راجے نمبالکر

ریاست مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد میں شیوسینا کے رکن پارلیمان اوم راجے نمبالکر پر اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران ایک شخص چاقو سے حملہ کر کے فرار ہوگیا۔

شیوسینا کے رکن پارلیمان اوم راجے نمبالکر
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 6:01 PM IST

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایکدوسرے پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی ہنوز جاری ہے اسی دوران عثمان آباد ضلع میں رکن پارلیمان پر حملہ کرنے کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیوسینا کے رکن پارلیمان اوم راجے نمبالکر ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عثمان آباد کے پڈولی گاؤں میں اپنی پارٹی کے امیدوار کیلاش پاٹل کے لیے تشہیر مہم میں شریک تھے۔

مہم کے دوران ہجوم میں سے ایک شخص اوم راجے کے قریب آیا، پہلے اس نے اوم راجے سے ہاتھ ملایا اس کے بعد دوسرے ہاتھ میں چھپے ہوئے چاکو سے ان پر حملہ کر دیا۔

حملے میں اوم راجے کے ہاتھ اور پیٹ پر زخم آئے ہیں جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا اور حملہ آور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس حملے کے بعد فوراً پولیس وہاں پہنچ گئی ہے اور حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.