ETV Bharat / state

ریاست میں ایس ٹی بس شروع - وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرب

ریاست مہاراشٹر میں آج سے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ایس ٹی) کی بس سڑکوں پر دوڑتی ہوئی نظر آئیں گی۔

ببیرون ضلع سفر کےخواہشمندوں کا انتظار ختم! ریاست میں ایس ٹی بس شروع

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 4:07 PM IST

ریاست بھر میں لاکھوں افراد اس بات کے منتظر تھے کہ کب ایس ٹی بسیں شروع ہوںگی اور وہ اپنی ضروریات کے مطابق بیرون ضلع سفر کر سکیں گے۔ ۔ریاست بھر میں ایس ٹی بسوں کے شروع کرنے کا اعلان وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرب نے ایک پریس کانفرس میں کیا۔

کورونا وائرس وباء کے پیش نظر ریاست میں لاگو حکم امتناع کے نتیجے میں گزشتہ کئی ماہ سے ایس ٹی بسیں پوری طرح سے بند تھیں۔ جس کے باعث بیرونِ اضلاع سفر کے خواہشمندوں کو بڑی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ان کی اس پریشانی کو دور کرنے، نیز ایس ٹی محمکہ کو ہورہے نقصان کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے ایس ٹی کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسافرین کے لیے سب سے بڑی راحت اور سہولت کا پہلو یہ ہے کہ اب ایس ٹی بس میں سفر کرنے کے لیے کسی بھی طرح کی کوئی اجازت۔ کسی بھی طرح کا کوئی پاس ، ای پاس وغیرہ کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور ایس ٹی کارپوریشن کے صدر انیل پرب نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں افراد فائدہ اٹھائیں گے، نیز اس دوران ، گنپتی اتسو کے پس منظر میں بھی ریاست میں لاکھوں مسافروں کو راحت ملے گی۔

انھوں نے بتایا کہ 20 اگست سے ایس ٹی کی سادہ ، نیم آرم دہ ، شیو شاہی ، شیوونیری وغیرہ تمام بس سروسز (بنیادی ٹکٹوں کے نرخوں پر) مرحلہ وار شروع ہوں گی ، جن میں سے طویل اور درمیانے فاصلے پر چلنے والی بسوں کو پیشگی ریزرویشن کے لئے دستیاب کردیا گیا ہے۔ ایس ٹری سفر کے لئے ای پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ سفر کے دوران ، مسافروں کو کوڈ 19 کے تمام اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور ایس ٹی کارپوریشن کے صدر انیل پرب نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ کوڈ ۔19 کے دوران حکومت کی طرف سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کل سے شروع ہونے والی بس سروس سے فائدہ اٹھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.