ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ایم آئی ایم رہنما گرفتار - بجلی فرنچائزی کمپنی ٹورنٹ پاور

بجلی بل میں مبینہ بدعنوانی کئے جانے کے خلاف ایم آئی ایم کے رہنما کچھ حامیوں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ration supplier
ration supplier
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 6:09 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں بجلی فرنچائزی کمپنی ٹورنٹ پاور کی زیادتیوں اور لاک ڈاون کے دوران بجلی بل میں مبینہ بدعنوانی کی وجہ سے لوگ کافی متاثر ہورہے ہیں۔

اسی سلسلے میں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی ضلعی صدر محمد خالد مختار شیخ نے احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آج انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ ایک بائک ریلی نکالی، اس دوران انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایم آئی ایم رہنما گرفتار

محمد خالد مختار شیخ نے اپنے حامیوں کے ساتھ بھیونڈی سے لے کر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ تک جانا تھا۔ لیکن پولیس کی جانب سے انہیں روک دیا گیا۔

پیر دوپہر تین بجے زکوٰۃ ناکہ واقع آنند دیگھے چوک پر اس احتجاجی ریلی کو نکالنے پہنچے ایم آئی ایم صدر خالد مختار شیخ کو پہلے سے موجود پولیس ٹیم نے چند حامیوں سمیت حراست میں لیکر بھیونڈی شہر پولیس تھانہ لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے 31 جولائی تک لاک ڈاون میں توسیع کی ہے، اسکے بعد بھی مجلس کارکنان پیر کو ریاست کے وزیرِ اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری تک احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالنے کی کوشش میں تھے۔ وہیں پولیس نے انکے اس منصوبے کو ناکام بنایا اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کو عمل میں لایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.