ETV Bharat / state

جناح کے مزار پر اڈوانی جی کی حاضری پر بی جے پی کیوں خاموش تھی: ابو عاصم اعظمی - مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر عاصم اعظمی

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر عاصم اعظمی نے کہا کہ اڈوانی اور بی جے پی کے متعدد لیڈران نے تو جناح کے مزار پر حاضری تک دی تھی۔ کیا یہ بی جے پی لیڈران کی جناح پرستی نہیں ہے جبکہ وہ اکھلیش یادو کے جناح کے تذکرہ کو ہی سیاست سے جوڑ کر انہیں جناح پرست قرار دے رہے ہیں۔ کیا بی جے پی ہر مرتبہ پاکستان اور جناح سے متعلق قصیدہ خوانی نہیں کرتے۔

جناح کے مزار پر اڈوانی جی کی حاضری پر بی جے پی کیوں خاموش تھی: ابو عاصم اعظمی

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 10:50 PM IST

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو کی تقریر میں جناح کا تذکرہ کرنے پر بی جے پی کو یہ مرد آہن لیڈر ولبھ بھائی پٹیل سے موازانہ محسوس ہو رہا ہے جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح کا تذکرہ تو آنجہانی جسونت سنہا اور بی جے پی کے قومی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اڈوانی بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈوانی اور بی جے پی کے متعدد لیڈران نے تو جناح کے مزار پر حاضری تک دی تھی۔ کیا یہ بی جے پی لیڈران کی جناح پرستی نہیں ہے جبکہ وہ اکھلیش یادو کے جناح کے تذکرہ کو ہی سیاست سے جوڑ کر انہیں جناح پرست قرار دے رہے ہیں۔ کیا بی جے پی ہر مرتبہ پاکستان اور جناح سے متعلق قصیدہ خوانی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا نواز شریف سے ملاقات نہیں کی تھی اور والدہ کو تحائف نہیں دئیے تھے۔ کیا وزیر اعظم بھی پاکستان نواز اور جناح پرست ہو گئے ہیں؟ میں اس فرقہ پرست ذہنیت کے خلاف ہوں جو دو ملکوں میں نفرت پیدا کرتی ہے ہند و پاک ہمیشہ سے ہی پڑوسی رہے ہیں اور پاکستان برصغیر کا حصہ ہے۔ اس لئے میں نفرت پرستوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دنیا میں امن کا قیام اس وقت ہی ممکن ہے جب دنیا ایک دوسرے سے بھائی چارہ اور خیر سگالی کا عمل کو برقرار رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Lucknow Encounter: کامران کا سیاسی قتل ہوا، اہل خانہ کا الزام

انہوں نے مزید کہا کہ ہند و پاک میں بہتر تعلقات بھی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارا پڑوسی ہے، دنیا میں امن کی خاطر ہمیں نفرت کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا۔ جب ہم انسانیت کے سچے علمبردار بن سکیں گے۔ ابوعاصم اعظمی نے سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نفرت کی سیاست سے ملک کے عوام کو دور رکھیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.