ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے نالا سوپارہ کے کیلاش پرما نامی شخص نے اپنے تین بچوں کا قتل کرکے خودکشی کر لی۔
یہ واقعہ گزشتہ رات نالاسوپارہ کے مشرق میں ڈان لین کے علاقے میں پیش آیا۔
کیلاش پرمار نالاسوپارہ کے مشرق میں ڈان لین کے علاقے میں بابُل پاڑہ میں مقیم تھا جبکہ اس کی اہلیہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے میکے گئی تھی۔ جس کے بعد کیلاش 3 بچوں کے ساتھ رہ رہا تھا جبکہ اس کے والد بھی تھوڑے ہی فاصلے پر رہتے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیلاش وجو پرمار (35 برس) نین پرمار (12 برس)، بیٹی نیندنی پرمار (7 برس) اور نینا پرمار (3 برس) کے نام سے ہوئی ہے۔
کیلاش کی اہلیہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے مائیکے گئی تھی جس کے بعد وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ رہتا تھا گزشتہ روز کیلاش کے والد جب اس کے گھر آئے تو دروازہ اندر سے بند تھا جب دروازہ توڑا گیا تو واقعہ کا علم ہوا۔