ETV Bharat / state

مہاراشٹر: گزشتہ 48 گھنٹوں میں 92 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر

مہاراشٹر پولیس پر عالمی وبا کووڈ 19 کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 92 اہلکار کورونا وائرس کی زد میں آگئے جبکہ 2 اہلکار کی اس سے موت ہوگئی۔

author img

By

Published : May 24, 2020, 4:13 PM IST

کورونا وائرس
کورونا وائرس

مہاراشٹر پولیس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق فورس کے مجموعی طور پر 1758 پولیس اہلاکر کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 18کی موت ہوئی ہے۔

متاثرین میں فورس کے مجموعی طور پر 183 حکام اور 1575 مرد پولیس اہلکار ہیں جبکہ کورونا سے 18 مرنے والوں میں ایک افسر اور 17 مرد اہلکار ہیں۔

ریاستی پولیس میں اس وقت فورس کے 1067 معاملات ایکٹیو ہیں جن میں سے 131 افسر اور 936 سپاہی ہیں۔ فور س کے 673 لوگ کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں جن میں 51 افسران اور 622 سپاہی ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 188کی خلاف ورزی کے ایک لاکھ 13 ہزار 893 معاملے درج کئے ہیں اور 830 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.