لاتور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لکشمن دیشمکھ نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہاسٹل میں مقیم 300 سے زائد طلباء اور عملے کا کورونا ٹسٹ کرایا گیا۔ رپورٹ آنے کے بعد 40 طلباء اور پانچ ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
دیشمکھ نے بتایا کہ تمام متاثرہ طلباء اور ملازمین کو برشی روڈ پر واقع کووڈ سنٹر میں قرنطین کردیا گیا ہے۔ اس علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر آس پاس کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ طلبا کا تعلق نویں اور دسویں کلاس سے ہے۔ ہاسٹل کے کیمپس میں 60 اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کام کر رہے ہیں جن میں 30 کی جانچ کی گئی ہے۔
لاتور: ہاسٹل میں 40 طلباء 5 ملازمین کورونا پازیٹیو
خطہ مراٹھواڑہ کے ضلع لاتور کے ایک ہاسٹل میں عملہ کے پانچ ارکان اور 40 طلباء مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔