ETV Bharat / state

Maha Vikas Aghadi Protest کسانوں کو معاوضہ دلوانے کے لیے مہا وکاس اگھاڑی کا احتجاج

بارش سے کسانوں کی ہزاروں ایکٹر فصل برباد ہونے کے بعد مہا وکاس اگھاڑی نے احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے لیے معاضے کا مطالبہ کیا ہے۔ Rain Ruined Crop in Aurangabad

Maha Vikas Aghadi Protest
کسانوں کو معاوضے کے لیے احتجاج
author img

By

Published : Sep 27, 2022, 7:00 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہے جِس کو لیکر مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر دفتر کے سامنے کیا گیا۔ Maha Vikas Aghadi Protests for Compensation to Farmers

کسانوں کو معاوضے کے لیے احتجاج

احتجاج میں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے سینکڑوں کارکنان شامل ہوئے اور مرکزی و ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

اس درمیان شیوسینا لیڈر امباداس دانوے نے کہا کہ 'ریاست میں موسلادھار بارش سے کسانوں کی ہزاروں ایکٹر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں آج کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، وہ پریشان ہیں۔ فصلوں کے نقصان کی وجہ سے مراٹھواڑہ میں اب تک 250 اور مہاراشٹر میں تقریباً 400 کسانوں نے خودکشی کر چکے ہیں۔

احتجاج میں شامل عوامی لیڈروں کا کہنا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے کسانوں کے نقصان کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ انہیں ریاستی حکومت سے کسانوں کو معاوضہ دینے کی کوئی امید نہیں ہے لیکن پھر بھی مہا وکاس اگھاڑی کسانوں کے لیے ریاست بھر میں آواز اٹھا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.