واضح رہے کہ اس ضمن میں گزشتہ ماہ نسیم خان نے ریاستی وزیراعلی ادھوٹھاکرے اور نائب وزیراعلی اجیت پوار سے ملاقات کی تھی اور ان قوانین کے خلاف قرار داد منظور کر نے کا مطالبہ کیا تھا۔
ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں کانگریس ،راشٹر وادی کانگریس پارٹی اور شیوسینا کے وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپوٹ ابھی آنا باقی ہے۔
نسیم خان نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ متزکرہ کمیٹی کی رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے اور اجلاس کے آخری دن اس تعلق سے قرارداد منظور کی جائےتاکہ مہاراشٹر میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح 2010 کے طرز پرمردم شماری کرائی جاسکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سلسلے میں انہوں نے کانگریس سمیت دیگر پارٹیو ں کے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں سے بھی گفتگو کر کے یہ مطالبہ دہرایا ہے ۔