ETV Bharat / state

مہاراشٹر: 'کورونا وائرس کے سبب مظاہرین احتجاج ملتوی کردیں'

ممبرا کے رکن اسمبلی اور کابینی وزیر برائے ہاوسنگ جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ 'مہاراشٹر میں مردم شماری 2011 کے طرز پر ہی ہوں گی۔اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ ہمارا وعدہ ہے'۔

مہاراشٹر: 'کورونا وائرس کے سبب مظاہرین احتجاج ملتوی کردیں'
مہاراشٹر: 'کورونا وائرس کے سبب مظاہرین احتجاج ملتوی کردیں'
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 7:42 PM IST

جتیندر اوہاڈ نے مظاہرین سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے سبب احتجاج ملتوی کردیں، مہاراشٹر میں این پی آر 2011 کے مطابق ہی ہوں گا۔

مہاراشٹر کے کابینی وزیر جتیند راوہاڈ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این آر پی کو لیکر جگہ جگہ خواتین احتجاجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں جس میں کافی بھیڑ اکٹھا ہورہی ہے لہذا اس بیماری کے خدشہ کے سبب احتجاجی دھرنا ملتوی کردیا جائے ۔

اسی کے ساتھ ہی کابینی وزیر نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مہاراشٹر میں نیا این پی آر لاگو نہیں ہوگا بلکہ پہلے جس طرح سے مردم شماری کی جاتی تھی اسی طرز پر مردم شماری کی جائے گی ۔ اس کا آپ اطمینان رکھیں ۔

مہاراشٹر: 'کورونا وائرس کے سبب مظاہرین احتجاج ملتوی کردیں'

واضح ہو کہ جتیند راوہاڈ کا اسی طرح کا بیان اس سے قبل بھی جلسہ عام کے ذریعہ آچکا ہے کہ مہاراشٹر میں این پی آر نہیں بلکہ قدیم مردم شماری ہی ہوگی ۔

اس طرح مہاراشٹر کابینی کے وزیر نے کہا مہاراشٹر میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں میں بھی رکن ہوں بغیر آپ سے پوچھے مہاراشٹر حکومت کوئی قدم نہیں اٹھائی گی اس بات کا یقین رکھیں اور جو بھیڑ اکٹھا ہورہی ہے اس سے جو خطرہ لاحق ہوا ہے اس سے بچنے کی ضرورت ہے اور اسی لیے ہمیں اپنا احتجاج ملتوی کرنے میں ہی بہتر ہوگا ۔اس طرح کی اپیل اور اعلان جتندر اوہاڈ نے کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.