ETV Bharat / state

Horror Love Story خود کشی، ہارٹ اٹیک، قتل اور محبت کے جرم کی دلچسپ داستاں

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 8:30 PM IST

Updated : Oct 14, 2022, 10:51 PM IST

ناسک میں ایک ڈاکٹر کی دوسری بیوی سوہاسینی نے شوہر کو سبق سکھانے کے لیے اینستھیزیا کا انجکشن لگادیا، 33 دن کومہ میں رہنے کے بعد ڈاکٹر کی موت ہوگئی، کچھ سال قبل ڈاکٹر کی پہلی بیوی نے ڈاکٹر کے سوہاسینی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خود کشی کرلی تھی، جس کے بعد ڈاکٹر کو جیل ہوگئی، تب دوسری بیوی نے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔ جس کے بعد اس شخص کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔اب سوہاسینی ڈاکٹر سے تعلقات بحال کی اور پھر اپنے تیسرے عاشق کے لیے شوہر کو مار دیا۔ Suicide heart attack murder still unfinished love story

محبت کے جرم کی دلچسپ داستان
محبت کے جرم کی دلچسپ داستان

ناسک: رشتے میں رکاوٹ ڈالنے والے ڈاکٹر شوہر کو سبق سکھانے کے لیے اس کی دوسری بیوی نے اپنے عاشق کی مدد سے ہسپتال میں انجکشن لگا کر ڈاکٹر کو مارنے کی کوشش کی۔ 33 دن تک آئی سی یو میں رہنے والے ڈاکٹر کی جمعرات کو علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ڈاکٹر کے بیٹے کی شکایت درج کرانے کے بعد یہ سارا معاملہ سامنے آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ستیش کیشو راؤ دیشمکھ نام کے ڈاکٹر کی دوسری بیوی سوہاشینی دیشمکھ نے 10 ستمبر کو ستیش کو اینستھیزیا کا انجیکشن لگادیا جس کے بعد ستیش کوما میں چلا گیا اور 33 دن کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 10 ستمبر کو سوہاسینی اور اس کے بوائے فرینڈ ارون کانڈیکر کا ستیش کے ساتھ اس کے ہسپتال میں ارون کے ساتھ تعلقات کو لے کر تنازع ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بحث کے بعد ارون موقع سے چلا گیا اور ستیش اور سوہاسینی ریسٹ روم میں چلے گئے۔ Suicide heart attack murder still unfinished love story

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سوہاسینی اس کے پیچھے پیچھے ریسٹ روم میں گئی اور اپنے شوہر کو اینستھیزیا کا انجیکشن لگایا۔ سوہاسینی اور انل دونوں فی الحال مفرور ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اینستھیزیا کے انجیکشن کے بعد ستیش نے اپنے بیٹے پرکشت کو اس کے بارے میں بتایا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

ستیش کے بیٹے پرکشت نے شکایت درج کرائی کہ ڈاکٹر ستیش کی دوسری بیوی نے اپنے بوائے فرینڈ کی مدد سے اس جرم کو انجام دیا ہے۔ فی الحال دونوں مفرور ہیں۔ یہ چونکا دینے والا واقع 10 ستمبر کو ریجی مہسرول کے پرکشت ہسپتال میں پیش آیا۔ maha doctor injected with anesthesia by wife dies after 33 days in coma

ڈاکٹر ستیش کیشو راؤ دیشمکھ کے بیٹے پرکشت نے اس معاملے میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے مطابق ڈاکٹر کو مارنے کی کوشش کرنے پر مہسرول تھانے میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مہسرول میں پرکشت ہسپتال ہے اور یہ ڈاکٹر ستیش دیشمکھ کا نجی ہسپتال ہے۔ دریں اثنا، تفتیشی افسر اور اسسٹنٹ انسپکٹر آہیرے نے بتایا کہ سینئرز کے ساتھ بات چیت کے بعد اس معاملے میں اضافی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔

ڈاکٹر دیشمکھ کی پہلی بیوی نے چند سال قبل سوہاسینی کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات کی وجہ سے خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی پر اکسانے کے جرم میں ڈاکٹر ستیش دیشمکھ نے پانچ چھ سال جیل میں گزرا۔ دیشمکھ کی دوسری بیوی سوہاشینی کا ایک بچہ ہے۔ تاہم، جب ستیش دیشمکھ جیل میں تھا، تب سوہاسینی نے کسی اور سے شادی کرلی۔ جس سے اس کی شادی ہوئی تھی وہ بھی چند سال قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ Nashik Interested Love Crime Story

اسی دوران ڈاکٹر ستیش دیشمکھ جیل سے باہر آئے۔ اسی دوران سوہاسینی کو کورونا ہو گیا۔ وہ ڈاکٹر ستیش کے پاس علاج کے لیے آئی۔ وہاں وہ دوبارہ مل گئے۔ ان کی شادی رجسٹر سسٹم سے ہوئی۔ جب ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہو گیا۔ تو سوہاسینی نے تیسرے شخص سے محبت شروع کردی۔ ستیش دیشمکھ اس محبت کے خلاف تھا۔ جس کی وجہ سے سوہاسینی اور اس کا تیسرا عاشق ڈاکٹر ستیش کو انجکشن دے کر مار دیا۔

Last Updated : Oct 14, 2022, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.