وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو خط لکھ کر شیواجی یونیورسٹی کولہاپور کا نام بدل کر چھترپتی شیواجی مہاراج یونیورسٹی کولہاپور کرنے کی درخواست کی ہے۔
سنٹرل ریلوے نے اپنے ہیڈ کوارٹر کا نام چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس رکھا ہے اور ممبئی ہوائی اڈے کو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ٹھاکرے نے ہفتے کے روز بھی مہاراشٹر اور کرناٹک کے مابین سرحدی تنازعہ پر ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں فاسٹ ٹریک سماعت کی کوشش کی جائے گی۔