ETV Bharat / state

Maha Cabinet: اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل، اب اس نام سے جانا جائیں گے یہ شہر

ریاستی کابینہ کے اجلاس میں شیوسینا کے انل پرب نے اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر کرنے کو منظوری دی۔ اس کے علاوہ عثمان آباد کا نام بدل کر 'دھراشیو' کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ Maha Cabinet

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 9:55 PM IST

اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل، اس نام سے جانا جائے گا یہ شہر

مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان ادھو ٹھاکرے حکومت نے بدھ کو ایک بڑا فیصلہ لیا۔ ریاستی کابینہ نے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر 'سمبھاجی نگر' رکھنے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ عثمان آباد کا نام بدل کر 'دھراشیو' کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نوی ممبئی ہوائی اڈے کا نام ڈی بی پاٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا گیا ہے۔ کابینہ کی میٹنگ میں ادھو انتہائی جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ہمیں اپنوں نے دھوکہ دیا۔ ڈھائی برس میں ہونے والی غلطیوں کے لیے معذرت کرتا ہوں۔ Maha Cabinet

اس معاملے پر مجلس اتحاد المسلمین کے ایم پی امتیاز جلیل نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر نشانہ سادھا اور کہا کہ اورنگ آباد میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ شہر میں پہلے ترقیاتی کام کیے جائیں گے اور بعد میں شہر کا نام تبدیل کیا جائے گا تو کیا شہر میں ترقیاتی کام ہو گئے؟

انہوں نے کہا کہ شیوسینا اپنی ڈوبتی نیا کو بچانے کے لیے ایسے قدم اٹھارہی ہے۔ وہیں انہوں نے اتحاد میں شامل کانگریس این سی پی کو موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Maharashtra Political Crisis: مہارشٹرا میں امن و ضبط کی برقراری کے لئے انتظامیہ چوکس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.