گذشتہ روز اس بل کو ریاستی قانون ساز کونسل میں منظور کیا گیا تھا۔
ریاستی وزیر سبھاش دیسائی نے بدھ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ مہاراشٹر کے تمام اسکولوں میں مراٹھی زبان کے مضمون کو لازمی قرار دینے سے متعلق بل کو قانون ساز کونسل میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ اب ریاست کے تمام اسکولوں میں پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک مراٹھی زبان پڑھائی جائے گی۔