مہاراشٹر کے وزیر داخلہ امت دیشمکھ نے آج یہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'تکارام اومبلے جو 26/11 کے دوران ہلاک ہوئے تھے اور دیگر 14 پولیس اہلکار جو اجمل قصاب کو زندہ گرفتار کیے تھے۔ حکومت نے ان تمام پولیس اہلکاروں کو تاریخی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ون رینک پروموشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔'
چھبیس (26) نومبر 2008 کو دس پاکستانی شدت پسند، سمندری راستے سے ممبئی پہنچے اور فائرنگ کی جس میں کروڑوں کی املاک کا نقصان ہوا تھا اور 18 سکیورٹی اہلکار سمیت 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اجمل قصاب کو زندہ گرفتار کیا گیا تھا اور چار برس بعد 21 نومبر 2012 کو اسے پھانسی دی گئی تھی۔