ETV Bharat / state

مزدور وطن واپسی کے لیے بضد - چندر پور خبر

ریاست مہاراشٹر میں دیگر ریاستوں کے مزدور بڑی تعداد میں ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔

مزدور وطن واپسی کے لیے بضد
مزدور وطن واپسی کے لیے بضد
author img

By

Published : May 2, 2020, 5:03 PM IST

پولیس کے مطابق تقریبا ایک ہزار مزدور ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے چندر پور میں سڑکوں پر آئے تھے اور یہ مطالبہ کیا کہ انہیں گھر جانے کی سہولت فراہم کی جائے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 9 بجکر 30 منٹ پر ضلع کے بلارپور میں پیش آیا۔

خیال رہے کہ یہ تمام مزدور ایک سرکاری میڈیکل کالج میں گذشتہ ایک ماہ سے زائد سے قیام پذیر تھے۔

انہوں نے ہائی وے کو روکنے کی کوشش کی اور ریلوے اسٹیشن کی طرف کوچ کرنا شروع کیا۔

پولیس اہلکار کے مطابق زیادہ تر مزدور اتر پردیش اور بہار میں اپنے آبائی شہر واپس جانا چاہتے ہیں۔

ان میں سے کچھ کا تعلق مغربی بنگال سے بھی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کی آمدنی کا ذریعہ رک گیا ہے۔

الرٹ ہونے پر رام نگر پولیس اسٹیشن کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو قابو میں کرلیا گیا۔

اس کے بعد مزدور واپس ہوگئے۔

اس موقع پر پولیس اہلکار نے ان سے کہا کہ مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا نظم کیا جا رہا ہے، جو جلد شروع ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.