ETV Bharat / state

Lumpy Skin Disease اورنگ آباد ضلع میں چار سو مویشیوں میں لمپی بیماری پائی گئی

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 12:15 PM IST

اورنگ آباد ضلع میں ایک بار پھر مویشیوں میں لمپی کی بیماری بڑھتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ضلع میں اب تک چار سو کے قریب مویشیوں میں لمپی کی علامت پائی گئی ہے۔ ضلع بھر میں مویشیوں کو ویکسینیشن دیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی متاثرہ گاؤں کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے تمام دیہاتوں میں ویکسینیشن کیے جا رہے ہیں۔

Lumpy Skin Disease
Lumpy Skin Disease

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں اب تک چار سو کے قریب مویشی لمپی کی بیماری سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین استک کمار پانڈے نے جانوروں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جانوروں کا خیال رکھیں اور جانوروں میں اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے چوکس رہیں۔ ڈسٹرکٹ اینیمل ہسبنڈری کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی ڈی جھوڑ کی معلومات کے مطابق ضلع میں مویشیوں کی کل تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 572 ہے۔ جن میں سے 396 جانور لمپی سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ لمپی بیماری کی علامات يہ ہیں۔

  1. لمپی کی بیماری کی وجہ سے جانوروں کو بخار ہو جاتا ہے۔
  2. جانور خوراک اور پانی کی مقدار کم یا بند کر دیتا ہے۔
  3. ناک اور آنکھوں سے چکنا والا مادہ خارج ہوتا ہے۔
  4. جانور کے جسم پر کاتھیں نظر آتی ہیں۔
  5. ٹانگیں سوج جاتی ہیں اور جانور لنگڑا کر چلنے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلع انتظامیہ کے ذریعے کئی سارے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لمپی کی بیماری کے پھیلنے کا پتہ چلتے ہی ضلع میں مویشیوں کی ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 69 ہزار 526 جانوروں یعنی 69 فیصد جانوروں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ ویکسینیشن جاری ہے اور جانوروں کے مالکان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو ٹیکے لگوائیں۔ ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ لمپی بیماری کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات بھی کرنا ضروری ہے۔ جیسے متاثرہ جانوروں کو دوسرے صحت مند جانوروں سے الگ کرنا چاہیے۔ متاثرہ جانور کی اطلاع قریبی ویٹرنری اسپتال کو دی جائے۔ جانوروں کا علاج کیا جائے۔

لمپی کی بیماری کے حوالے سے محکمہ حیوانات کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ جانوروں کے مالکان کو مشورہ ہے کہ بغیر کسی گھبراہٹ کے اپنے جانوروں کا بروقت علاج کروائیں۔ بیماری پر قابو پانے کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے اور متاثرہ گاؤں میں چار ماہ کی عمر کے مویشیوں کو قریبی ویٹرنریرین کے مشورے پر ٹیکہ لگایا جائے اور متاثرہ گاؤں کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے تمام دیہاتوں میں ویکسینیشن کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر محکمہ حیوانات ڈاکٹر ڈی پی جھوڑ نے کہا کہ متاثرہ جانوروں کے علاج اور ادویات کا انتظام کیا جائے اور بیماری پھیلنے کی صورت میں جانوروں کی خرید و فروخت بند کی جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.