ETV Bharat / state

لاک ڈاون کے دوران مٹر گشتی مہنگی پڑ گئی

وزیراعظم نریندرمودی نے 23 مارچ کو 21 دنوں کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جسے تین مئی تک بڑھا دیا گیا لیکن اس دوران کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی کرتے نظرآ رہے ہیں۔

فرضی ایم ایل اے گرفتار
فرضی ایم ایل اے گرفتار
author img

By

Published : May 1, 2020, 3:32 PM IST

محکمہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاون میں کچھ لوگوں کو رعایت دی گئی ہے جو سڑکوں پر بلا خوف و خطر اپنی خدمات جاری رکھ سکتے ہیں۔

ان میں طبی عملہ، صحافی، پولیس محکمہ کے علاوہ کارپوریشن سے منسلک ملازمین اور سماج کے نمائندہ شخصیات جن میں عوامی نمائندوں سے لے کر وزیراعلی تک ریاست میں کورونا کے خلاف جاری جنگ میں عوام سے تعاون کی درخواست کر رہے ہیں۔ لیکن ان نمائندہ شخصیات اور ملازمین کو اپنے خصوصی 'شناختی کارڈ' ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں۔

مہاراشٹر میں جعلی شناختی کارڈ کے ذریعہ کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ممبئی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے فرضی رکن اسمبلی (ایم ایل اے) کو گرفتار کیا ہے جو اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی کار میں ممبئی کی سڑکوں پر گھوم رہے تھے۔

اس فرضی ایم ایل اے نے اپنی کار پر ایک جعلی اسٹیکر چسپاں کیا تھا جس پر 'آمدار' (ایم ایل اے) لکھا ہوا تھا۔

پولیس کو مخبروں کے ذریعہ پتہ چلا کہ ماٹونگا کا رہنے والا کملیش شاہ اپنی ہونڈا سٹی کار نمبر ایم ایچ 01 سی پی 5034 پر جعلی اسٹیکر لگا کر اپنے بیٹے کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہاہے۔ پولیس اہلکاروں نے مہیشوری سرکل پر اس کی گاڑی روک کر لگے اسٹیکر کو چیک کیا تو وہ زیراکس کاپی نکلی۔

باپ بیٹے دونوں نے پوچھ تاچھ کے دوران ایم ایل اے کا جعلی اسٹیکر لگانے کا اعتراف کیا ۔ ماٹونگا پولیس نے دونوں کے خلاف آئی پی سی کی متعدد دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.