ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے عوام سے خطاب کر تے ہوئے ہدایات جاری کی ہے انہوں نے کہا کہ پیر 22 فروری سے مہاراشٹر بھر میں تمام سرکاری ،سیاسی، مذہبی و سماجی تقاریب پر پابندی عائد ہوگی، سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو ورک فرام ہوم دیا جائے، بلا ضرورت ہجوم نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ بنانے کو ترجیح دیں ۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر عوام ماسک نہ لگائیں گے اور سماجی دوری کا اہتمام نہیں کریں گے تو پھر آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا اور اس کی ذمہ داری عوام پر ہوگی ۔
انہوں نے عوام سے پوچھا کہ لاک ڈاؤن لگانا یا نہیں لگانا یہ عوام کو طئے کرنا ہوگا ۔اس لیے ضروری ہے کہ بلا ضرورت سڑکوں اور بازاروں میں نہ نکلے ۔سماجی دوری کا خیال رکھیں ۔ماسک پہنیں اور اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے مہاراشٹر سرکار سے تعاؤن کریں ۔