ETV Bharat / state

اورنگ آباد شہر پوری طرح اَن لاک - اورنگ آباد ضلع کلکٹر سنیل چوہان

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کو پوری طرح اَن لاک کردیا گیا ہے لیکن مضافات میں شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن ختم
اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن ختم
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 2:14 AM IST

اورنگ آباد میں اَن لاک ہونے پر بیوپاری طبقہ سمیت تمام لوگوں نے راحت کی سانس لی اور اَن لاک کے پہلے ہی دن بازاروں میں خریداری کے لیے لوگوں کا ہجوم اُمڈ پڑا۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن ختم

ضلع کلکٹر سنیل چوہان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اورنگ آباد شہر سے لاک ڈاؤن ہٹا لیا گیا ہے تاہم مضافات میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہی کاروبار کی اجازت رہے گی۔

ضلع کلکٹر کے مطابق شہر اَن لاک ضرور ہوا ہے لیکن شہریان کو سماجی فاصلے اور کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب کاروبار شروع ہونے سے بیوپاریوں نے راحت کی سانس لی ہے تاہم قرض کے بوجھ سے بیوپاری پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.