آج حالات ایسے ہیں کہ کاروبار بند ہے اور غریب عوام کے گھر حکومت کی جانب سے راشن پہنچ نہیں سکا۔ ایسے حالات میں سیوک سوسائٹی کی جانب سے شہر و اطراف کی بستیوں میں اناج اور دیگر ضروریات کے سامان تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
غریب عوام کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے، اس کار خیر کو انجام دیا جا رہا ہے۔
سہیل احمد ماسٹر (صدر، سیوک سوسائٹی) نے بتایا کہ 'ہم نے گزشتہ تین روز سے 70 سے زائد گھروں تک پہنچ کر ضروریات کے سامان تقسیم کیے۔ اس اناج کٹ میں حسب ضرورت تیل، چاول، دال اور شکر ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'روزانہ بہت سارے نام ہمارے پاس آتے ہیں جس کے بعد ان کے گھر تک سامان پہنچا دیے جاتے ہیں۔'
سہیل ماسٹر نے شہر کی فلاحی، سماجی و سیاسی تنظیموں سے اپیل بھی کی ہے کہ اس کام میں آگے آئیں اور شہر کے غریب اور مزدور عوام کا احوال لیں کیونکہ زیادہ غریب طبقہ خود دار ہے اور ایسے حالات میں بھی خاموش گھر بیٹھا ہوا ہے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ بلا تشہیر ان لوگوں کی مدد کریں۔