ETV Bharat / state

لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے بعد بھی بازاروں سے رونق غائب

لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے باوجود ممبئی کے بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ کی دکانوں سے رونقیں غائب ہیں۔

ocal train services resume for general commuters
لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے بعد بھی بازاروں سے رونق غائب
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 8:38 PM IST

لوکل ٹرین ہر خاص و عام کے لیے شروع ہونے کے بعد ممبئی کے بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ کی دوکانوں میں پھر سے چہل پہل کی اُمید کی گئی تھی لیکن حالات اب بھی معمول پر نہیں لوٹے ہیں، کیونکہ لوکل ٹرین سے سفر کو لیکر حکومت نے ویکسین کی دوسری ڈوز ضروری قرار دیا ہے اس وجہ سے عوام اب بھی ان بازاروں میں خریداری کرنے سے قاصر ہیں۔

ویڈیو
بھنڈی بازار کے تاجر جده اسٹور کے مینیجر حسین خواجہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں مہلت ملنے کے باوجود کاروبار پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ دکانیں کھلی ہیں لیکن صارف کا دور دور تک اتا پتا نہیں ہے۔ اسی لیے تاجروں اور کاروباریوں کی حالت خستہ ہے۔ ممبئی کے یہ بازار متوسط طبقے کے لیے بے حد خاص ہیں اور یہاں شادی و دیگر دوسری تقریب کے لیے کپڑوں کی خریداری کرنے کے لیے نہ صرف ممبئی سے بلکہ ممبئی سے متصل علاقے بھیونڈی، تھانے اور نوی ممبئی سے لوگ بذریعہ لوکل ٹرین خریداری آتے ہیں۔

لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں پوری طرح سے راحت دے دی تھی۔ لیکن بھیڑ سے بچنے کے لیے، لوکل ٹرین سے صرف ایسنشیل سروس کے لیے ہی سفر کرنے کی اجازت دی تھی اس سے ایک قدم آگے بڑھ کر حکومت نے ویکسین کے دونوں ڈوز لینے والوں کو بھی ٹرین سے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ باوجود اس کے خریدار اس بازار تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.