ETV Bharat / state

ممبئی کے قریب لوکل ٹرین پٹتری سے اترگئی

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 11:53 AM IST

ممبئی سے تقریباً 95 کیلومیٹر دور اتگاؤں ریلوے اسٹیشن کے قریب لوکل ٹرین کا ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا تاہم اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Local train coach derails near Mumbai, no passenger hurt
ممبئی کے قریب لوکل ٹرین پٹتری سے اترگئی

اتگاؤں ریلوے اسٹیشن سنٹرل ریلوے زون کے تحت ضلع تھانے میں واقع ہے، یہاں سے لوکل ٹرین کسارا اسٹیشن جارہی تھی کہ ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔

سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر شیواجی ستار نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصانی یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریلوے کے مطابق لوکل ٹرین کا فرسٹ کلاس کوچ پٹری سے پھسل گیا جبکہ اس موقع پر زیادہ بھیڑ نہیں تھی۔ اس واقعہ کے بعد کلیان۔کسارا روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں کچھ وقت کےلیے رکاوٹ رہی۔

واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں کورونا وبا کے چلتے ریل میں صرف ہنگامی خدمات انجام دے رہے عملے کے ارکان، بنک ملازمین، ریاستی و مرکزی حکومت کے دفاتر میں کام کرنے والوں کو ہی سفر کی اجازت دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.