مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے آج اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوپہر میں میونسپل کمشنر سے ملاقات کی۔
شہر میں زیر تعمیر فلائی اوور بریج کی تمام تر صورتحال سے واقف کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس بریج کی لمبائی بڑھائی جائے اور تعمیری کام جلد مکمل کیا جائے.
مالیگاؤں شہر کے اولین فلائی اوور بریج کی ادھوری تعمیر کے بعد ہونے والی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی
ے بتایا کہ آگرہ روڈ کے اس پار شہر کے مشرقی حصہ میں ایک لاکھ اسّی ہزار سے زائد لوگ رہتے ہیں ۔
آگرہ روڈ پار کرکے شہر کے اس حصہ میں آمدورفت کے لیے شہید عبدالحمید المعروف کسمباء روڈ اور ہزار کھولی سے ہوتے ہوئے سخاوت ہوٹل کے پاس کے راستے کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
اسی طرح سے اے ٹی ٹی اسکول، جے اے ٹی اسکول اور اطراف کی دیگر اسکولوں میں زیر تعلیم دس ہزار سے زائد طلباء کا گزر بھی اسی راستوں سے ہوتا ہے ۔
چونکہ پہلے بریج کا اختتام سخاوت ہوٹل کے پاس ہونا تھا ۔ اگر ایسا ہوتا تو بریج سے اسپیڈ کے ساتھ اترنے والی سواریاں اور ہزار کھولی ہوتے ہوئے سخاوت ہوٹل کے پاس سے آگرہ روڈ پار کرکے دوسری سمت پہنچنے والی سواریاں میں تصادم ( ایکسیڈنٹ) کا خطرہ بڑھ جاتا ۔
جس کی وجہ سے فلائی اوور بریج کی لمبائی 80 میٹر بڑھادی گئی۔
اب فلائی اوور بریج کی بڑھائی ہوئی لمبائی کی وجہ سے شہریان مالیگاؤں کو اگر ہزار کھولی سے بس اسٹینڈ یا احمد رضا روڈ جانا ہوتو انہیں سخاوت ہوٹل کے پاس سے سوپر مارکیٹ کا لمبا چکر کاٹ کر جانا ہوگا۔
ایسے میں ظاہر سی بات ہیکہ پیدل چلنے والے افراد اور اسکولی بچے اتنا لمبا چکر نا کاٹتے ہوئے رونگ سائڈ چل سکتے ہیں۔
جس کی وجہ سے ٹرافیک نظام میں مزید دشواریاں پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ بس اسٹیشن بریج کے نیچے ہے تو بسیں بھی بریج کے نیچے ہی چلے گی۔
تمام اسکولوں کا راستہ بریج کے نیچے ہے تو اسکولی بچے بھی نیچے ہی چلیں گے۔
بازاروں کو جانے والے راستے بھی بریج کے نیچے سے ہی ہیں تو بازار جانے والے افراد بھی بریج کے نیچے سے ہی چلیں گے۔
جس کی وجہ سے بریج کے نیچے ٹرافک کا مسئلہ برقرار رہے گا۔ ان تمام مسائل کو جاننے کے بعد بھی برسر اقتدار گروپ فلائی اوور بریج کے کام کو لیکر سیاست کر رہے ہیں اور کام کو گزشتہ ایک سال سے یہ کام رکا ہوا ہے۔
مہا گٹ بندھن اور مجلس ایم ایل اے کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس بریج کی لمبائی بڑھا کر بریج کے نیچے سے راہگیروں کے لئے کشادہ راستہ کا انتظام کیا جائے ۔
واضح رہے کہ سال 2012 میں تیسرا محاذ پارٹی کی حمایت سے کانگریس کا میئر بنانے کیلئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، بالا صاحب تھورات، رادھا کرشن وکھے پاٹل، عارف نسیم خان جیسے کانگریسی لیڈران نے تیسرا محاذ کے قائدوسالار ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے شہر مالیگاؤں کیلئے پانچ کام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
جس میں جیوتی با پھلے بریج، شیواجی پتلا سے درے گاؤں ناکہ تک بریج کی تعمیر، سرکاری آئی ٹی کالج، 15 بستیوں کو سلم ڈکلیئر کرنا جیسے کاموں کا وعدہ کیا گیا تھا۔
وفد کی تمام باتوں کو بغور سننے کے بعد میونسپل کمشنر نے بریج کی تعمیر کا جائزہ لینے اور تمام تر معلومات سرکار تک پہنچا کر فلائی اوور بریج کی لمبائی بڑھانے کی کوشش کا عندیہ ظاہر کیا۔
آج کے وفد میں ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے ساتھ حاجی یوسف الیاس صاحب، مستقیم ڈگنیٹی، حافظ عبداللہ، رضوان خان سر، ذوالفقار احمد ذلّو سیٹھ، معاون کارپوریٹر سلیم ٹرالی والے، عطاء بھائی وغیرہ حاضر رہے۔