ETV Bharat / state

Local People Alleged city police پولیس پر بائک چوری کا الزام - سی سی ٹی وی چیک

اورنگ آباد میں مقامی باشندوں نے ایک پولیس اہلکار پر بائک چوری کا الزام لگایا ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ پولیس پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

جب پولیس کو ہی چور بنا دیا گیا
جب پولیس کو ہی چور بنا دیا گیا
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 6:49 PM IST

اورنگ آباد : ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک نوجوان کی موٹرسائیکل چوری کرنے کا معاملہ پولیس میں درج کیا گیا ہے۔ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات 3 بجے کے قریب پولیس اہلکار دکان کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس پر کئی سارے سوال کھڑے ہوئے۔

لیکن پولیس نے معاملے کی تفتیش کے دوران پایا کے نشہ کرنے والا ایک شخص گاڑی کے ہی پاس کھڑا تھا اس کے بعد پولیس کو شک ہوا کہ یہ شخص گاڑی چوری کر رہا ہے۔ اسی لیے پولیس اہلکار اس گاڑی کو اپنے ساتھ پولیس تھانے میں لے گئی۔

اورنگ آباد کی سٹی چوک پولیس نے پورے معاملے کا سی سی ٹی وی چیک کیا اور موٹر سائیکل لے جانے والے پولیس والوں سے بات کی تو پولیس نے بتایا کہ 2:25 پر نشے کی حالت میں ایک نوجوان آشا ٹریڈرس کے پاس کھڑا تھا۔ پولیس کی گشتی گاڑی بھی قریب سے گزری اور دیکھا کہ نوجوان موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے۔ نوجوان سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس اسے حراست میں لے کر تھانے لے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:Money Looted In Aurangabad دن دہاڑے کاروباری کے تین لاکھ روپئے لے اُڑے دو بدمعاش

بعد ازاں پولیس اہلکار موٹرسائیکل تھانے میں پارک کیا۔ پولیس اہلکار اس موٹرسائیکل کو تھانے میں موجود رجسٹریشن میں رجسٹرڈ نہیں کیا۔ اس کی وجہ سے کسی پولیس اہلکار کو اس معاملے کا علم نہیں ہوا۔ لیکن جب سی سی ٹی وی وائرل ہونے کے بعد پولیس پر الزام عائد کیا گیا تو اس وقت پولیس نے معاملے کی چھان بین کی اور سارا معاملہ منظر عام پر آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.