ETV Bharat / state

Loaded Truck Fall In River قومی شاہراہ پر ٹرک بیس فٹ نیچے پانی میں جا گرا - اورنگ آباد میں سڑک حادثہ

اورنگ آباد میں ڈرائیور نے اسٹیرنگ پر سے اپنا کنٹرول کھو دیا۔ جس کے باعث ٹرک بیس فٹ نیچے ندی میں جا گرا۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

قومی شاہراہ پر ٹرک بیس فٹ نیچے پانی میں جا گرا

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 9:06 PM IST

قومی شاہراہ پر ٹرک بیس فٹ نیچے پانی میں جا گرا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے گزرنے والے دھولیا-سولاپور قومی شاہراہ پر کنڑا تعلقہ کے تپرگاؤں کے قریب ایک ٹرک ڈرائیور نے اسٹیرنگ پر سے کنٹرول کھو دیا۔ جس وجہ سے ٹرک بیس فٹ نیچے پانی میں جا گرا۔ لال مرچ کے بورے سے بھرا ٹرک ندی پر بنے پل سے نیچے 20 فٹ ندی میں جا گرا۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور اس کا ساتھی بال بال بچ گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک لال مرچ آندھرا پردیش سے راجستھان لے جا رہا تھا۔ زخمیوں کو اورنگ آباد کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ندی کے پانی میں ایک ٹرک نظر آ رہا ہے اور تھیلے پانی میں تیر رہے ہیں۔ ندی میں ٹرک گرنے کی جیسے ہی خبر گاؤں والوں کو ملی۔ گاؤں کے لوگ ندی کے پل کے قریب پہنچے اور ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو ندی سے باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: Car Entered Drain in Sipat of Bilaspur مسلم نوجوانوں نے ڈوبتے کار ڈرائیور کی جان بچائی، دیکھیں ویڈیو

اس حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے دھولیہ شولاپور قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا لیکن آہستہ آہستہ ٹریفک ہٹا دیا گیا۔ لوگ راستے پر کھڑے ہو کر ندی میں گری ٹرک کا ویڈیو بھی بناتے ہوئے لوگ نظر آئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دھولیا-سولاپور قومی شاہراہ پر آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اس شاہراہ پر ہائی وے پولیس تینات کیا جائے تاکہ حادثات میں کمی ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.