اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے اڈول علاقہ میں بائی پاس پر واقع رضا پور چوراہا کے قریب مال بردار ٹرک فرشی لے دوھولیہ سے کر بیٹر جارہا تھا، اسی دوران اس میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ٹرک روک کر چھلانگ لگادی۔ اس واقعے میں مستعدی کے سبب ڈرائیور اور خلاصی کی جان بچ گئی۔ ٹرک میں آگ لگنے کے سبب قومی شاہراہ پر افراتفری مچ گئی۔ گاڑیوں کی آمدورفت پر بھی جزوی طور پر اثر پڑا۔
ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہراہ پولس سب انسپکٹر پر کاش جادھو اپنی ٹیم کو لے کر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ اورنگ آباد اور بیٹر سے آرہی گاڑیوں کی آمدورفت اڈول دیہات میں ہی روک دی گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے مناسب آلات موجود نہ ہونے کے سبب پورا ٹرک جل کر راکھ ہو گیا۔
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں چل سکی ہے۔قیاس آرائی ہےکہ ٹرک کے کیبن میں تیل وغیرہ ہونے کے سبب آگ بھیانک شکل اختیار کر گئی۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ڈرائیور اور خلاصی سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Action Against Abandoned Vehicles ممبئی میونسپل کارپوریشن کی لاوارث موٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی
اس واقعے میں ڈرائیور اور خلاصی دونوں صحیح سلامت ہیں۔ راستے پر موجود لوگ موبائل پر ویڈیو بناتے رہے۔ٹرک میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔