پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کو یوتمال ضلع میں ارنی تحصیل کے لون بیہل گاؤں کارہنے والا گجانن بلی رام پمپل درخت کےنیچے کھڑا تھا تبھی بجلی گر گئی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔
وہیں امراوتی ضلع میں درخت کے نیچے کھڑے تین لوگوں پر بجلی گرنے سے ان کی موت ہوگئی،ہلاک شدگان کی شناخت سید نورالدین، سید بدرالدین، شوبھا سنجے گاتھے، اور سونالی گجانن بوبڑے کے طورپر ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اکولا ضلع میں بجلی گرنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے جن کی کی شناخت گنیش وامن، موکل کر ناگوراؤ، اور لکشمی ادھاؤ کے طورپر ہوئی ہے، یہ سبھی بھوکر گاؤں کے رہنے والے تھے۔
اکوٹ تحصیل کے لاڈ گاؤں میں بھی کھیت میں کام کر رہے کسان دادراو پلاساگر کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بجلی گرنے کے الگ الگ حادثوں میں چار دیگر افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔