ETV Bharat / state

اورنگ آباد : باغبان مسجد میں بچوں کے لیے لائبرری کا قیام

اورنگ آباد کے سبزی منڈی علاقے کی باغبان مسجد میں مولانا نسیم الدین مفتاحی کے ہاتھوں لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر کمسن بچوں میں مطالعے کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے بچوں کی کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔

باغبان مسجد میں بچوں کے لئے لائبرری کا قیام عمل میں آیا
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 7:07 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کی سبزی منڈی علاقے کی باغبان مسجد میں بچوں کے لئے لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ اس دوران بچوں کی کتابیں مفت تقسیم کی گئی۔ اس پروگرام کے دوران مولانا نسیم الدین مفتاحی نے مساجد میں بچوں کے لیے دارالمطالعہ کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

مریم مرزا محلہ لائبرری مشن کے تحت مضافاتی علاقے سمیت مساجد میں بچوں کی لائبرری کا قیام عمل میں آرہا ہے۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن اسی مہم کے تحت لائبریری قائم کر رہی ہے۔ مریم مرزا محلہ لائبریری مشن اورنگ آباد شہر میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں مقبول رہا ہے۔

باغبان مسجد میں بچوں کے لئے لائبرری کا قیام عمل میں آیا

اورنگ آباد کے سبزی منڈی علاقے کی باغبان مسجد میں اکیسویں لائبریری کا افتتاح مولانا نسیم الدین مفتاحی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کمسن بچوں میں مطالعے کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے بچوں کی کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد : کچی آبادی کے بچوں کے لیے لائبرری کا قیام عمل میں آیا

اس موقع پر مولانا نسیم الدین مفتاحی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم سے ہی معاشرے میں بہتری آئے گی۔ ایک اچھی کتابوں کا پڑھنا اچھی صحبت کے مترادف ہے۔ میں مولانا عبدالقیوم ندوی کی اس پہل کا استقبال کرتے ہوئے اس کے لیے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وہیں، ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ جس طرح سے اورنگ آباد کے مساجد میں لائبریریاں شروع کی گئی ہیں، اسی طرح ملک کے ہر مساجد میں لائبریری کا قیام عمل میں آئے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران ساتویں جماعت کی طالبہ مریم مرزا نے اپنے گھر سے بچوں کی لائبریری کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد سے اب تک اورنگ آباد کی متعدد بستیوں میں بیس لائبرریاں قائم ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.