اس سے قبل تین پارٹیوں کے پارٹی اراکین کی میٹنگ ہوئی، جس میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو نو تشکیل شدہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑي کا رہنما منتخب کر لیا گیا۔
این سی پی کے صدر شرد پوار کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر وکاس اگھاڑي کے تین نمائندوں نے گورنر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’حلف برداری کی تقریب یکم دسمبر کو شیواجی پارک میں منعقد ہو گی۔'
کانگریس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ مسٹر ٹھاکرے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے، جبکہ این سی پی کے رہنما جینت پاٹل اور کانگریس پارٹی کے رہنما بالاصاحب تھوراٹ نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔