ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے- یکم اگسٹ کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 69 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 'اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے'۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14192 ہوگئی ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'ضلع میں 475 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 10192 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 3525 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے'۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹازیشن کا کام جاری ہے۔