کسان الائنس مورچہ کے کارکنان ممبئی کے سیکڑوں علاقوں میں دورے کرکے ریلی کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کسان الائنس مورچہ کے اجلاس کے تحت کسان مخالف بل کے خلاف 15 جنوری 2021 کو ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے2 جنوری کو شام 8 بجے نشست بمقام پٹھان واڑی ملا ڈ میں انعقاد کیا گیا ۔
اس نشست میں مختلف سماجی تنظیمیں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ کسان الائنس مورچہ 15 جنوری 2021 کو رانی باغ سے کالا گھوڑا تک ریلی نکالی جائے گی۔
پٹھان واڑی مقام کی نشست میں مقررین کے بطور شاکر شیخ، دیپک پال، امرجیت سنگھ، عظمت خان اور فیروز خان نے خطاب کیا۔
شاکر نے زرعی قوانین کی مخالفت میں گفتگو کی ۔
مزید پڑھیں:مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات 53000 سے متجاوز
وہیں عظمت خان نے مختلف تنظیموں سے درخواست کی کہ اس جدو جہد اور احتجاج کو کامیاب بنائیں۔
فیروز خان (ذمہ کسان الائنس مورچہ) نے ریلی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
جب کہ دیپک پال اور امرجيت سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دوسری نشست 3جنوری 2021 بوقت صبح 9 بجے ملا ڈ کے گردوارہ میں منعقد ہوئی۔ یہاں کسان کے حق میں تقریر کی گئی۔
گردوارہ کے ذمہ داران نے 15 جنوری2021 کی ہونے والی ریلی کا خیر مقدم کیا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس ملاقات میں فیروز خان(انچارچ ویسٹرن ممبئی کسان الائنس مورچہ)، عظمت خان، سلیم بھا ٹی،عرفان خان اور محمد ناظم وغیرہ شامل تھے۔