اورنگ آباد :ریاست مہاراشٹر کے بیٹر ضلع سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ نتن دیسائی (نام بدلا ہوا) کپاس کے تاجر ہیں۔ 2008 میں اسے ایچ آئی وی پوزیٹیو پایا گیا تھا. اس نے اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی شروع کی۔ 2019 میں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے کڈنی فیل ہونے کی وجہ سے ڈائیلاسز کے دوران مریض 2020 میں میڈیکور ہسپتال کے ڈاکٹر سچن سونی سے رابطہ کیا۔ پچھلے 3 سالوں سے ڈائلیسس جاری تھا۔
مریض کے رشتہ داروں نے اس کو کڈنی عطیہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔کڈنی ٹرانسپلانٹ کے آپشن پر بات کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کی 42 سالہ بیوی بھی ایچ آئی وی پازیٹیو تھی اور دونوں باقاعدگی سے اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی لے رہی تھیں۔ تاہم دونوں کے بلڈ گروپس الگ الگ تھے۔ کڈنی ٹرانسپلانٹ کی اجازت ملنے کے بعد 18 جنوری 2023 کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ نرنجے جوشی، سینٹر ہیڈ، میڈیکور ہاسپٹل نے کہا کہ ہم نے یہ سرجری سستی قیمت پر کی۔ اس کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مدد لی گئی۔مریض کو تمام ترسہولیات فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:IIT Bombay Student Dies آئی آئی ٹی بامبے کے دلِت طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی، تحقیقات شروع
جوشی نے کہا کہ ہم عالمی معیار سے لیس ہسپتال، ماہر ڈاکٹروں اور بہترین نرسنگ کیئر کی بدولت یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے۔اس کے لئے تمام لوگوں نے اپنی اپنی طرف سے تعاون کیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں مریض کے تعاون کی وجہ سے یہ مشکل کام اور مزید آسان ہوگیا۔