ETV Bharat / state

مجگاؤں ممبئی میں بلڈر کا اغوا، دس کروڑ کا مطالبہ، تین گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 2:26 PM IST

ممبئی کے مجگاؤں میں بلڈر کے اغواء اور دس کروڑ کا مطالبہ کرنے کے الزام میں تین افراد کو مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ Kidnapping of builders in Mazgaon Mumbai, demand of 10 crore

مجگاؤں ممبئی میں بلڈر کا اغوا، دس کروڑ کا مطالبہ، تین گرفتار
مجگاؤں ممبئی میں بلڈر کا اغوا، دس کروڑ کا مطالبہ، تین گرفتار

ممبئی: ممبئی کے بھائیکلہ پولیس تھانہ کی حد میں رات تقریباً 12.50 علاقے کے ہی رہنے والے بلڈر حفظ الرحمٰن انصاری کو ایک کار کے ذریعہ کئی لوگوں نے مل کر اغواء کرلیا ہے اغواء کرنے والوں نے بلڈر حفظ الرحمٰن انصاری کے اہل خانہ کو فون کر کے 10 کروڑ روپیے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد آج صبح بھائیکلہ پولیس تھانے نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ممبئی پولیس نے اس سلسلہ میں بتایا کہ مبینہ طور پر تین افراد کو ایک بلڈر کو 10 کروڑ روپے کے تاوان کے لیے اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بلڈر کو گوونڈی سے بچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Kapil Dev abduction video کرکٹ لیجنڈ کپل دیو کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا

آپ کو بتادیں کہ اغواء کاروں نے اپنا نام الیاس بچکانہ بتایا ہے جس کے اوپر 30 سے زیادہ معاملات درج ہیں۔ اغواء کاروں نے حفظ الرحمٰن کو سیاز کار سے اپنے ہمراہ ان کی آفس کے باہر سے بات کرنے کے بہانے گاڑی میں بٹھايا اور گاڑی تیز رفتار سے چلاتے ہوئے مفرور ہو گئے۔ اُس کے بعد شانو نام کے ایک شخص نے حفظ الرحمٰن کے گھر پہنچ کر فون پر الیاس بچکانہ سے بات چیت کرنے کے لیے کہا جس کے بعد اُن کے اہل خانہ نے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔ بائیکلہ پولیس نے اس بارے میں جانچ کے لیے کئی ٹیموں کی تشکیل کی ہے لیکن اب تک پولیس کو کوئی جانکاری ہاتھ نہیں لگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.