ETV Bharat / state

خلد آباد میں اس سال نہیں ہورہی ہیں عرس تقاریب - خلد آباد میں عرس تقاریب

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں شہر خلدآباد میں اس سال کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے حضرت زرزری بخش دولہا کی عرس تقاریب اور پیرہن مبارک کی زیارت منسوخ کر دی ہے۔ ساتھ میں عقیدت مندوں سے خلد آباد نہ پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

خلد آباد میں اس سال نہیں ہورہی ہیں عرس تقاریب

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 3:06 PM IST

خلد آباد میں کورونا وبا کی وجہ سے اس سال زرزری بخش دولہا عرس تقاریب اور پیرہن مبارک کی زیارت منسوخ کر دی گئی ہے۔

سلسلہ چشتیہ کے معروف بزرگ حضرت شیخ منتجب الدین المعروف زر زری زر بخش دولہا کی سات سو چونتیسویں عرس تقاریب کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا ہے۔

خلد آباد میں اس سال نہیں ہورہی ہیں عرس تقاریب

عرس انتظامیہ کمیٹی اور درگاہ کمیٹی نے حکومت کے گائیڈ لائن کی روشنی میں اس سال عوامی سطح پر عرس تقاریب سے گریز کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زائرین سے خلدآباد نہ پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایڈوکیٹ قیصر الدین کا کہنا ہے کہ عرس انتظامیہ کمیٹی اور درگاہ کمیٹی دونوں نے مل کر فیصلہ لیا ہے کہ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے عرس کی تقریبات منعقد نہیں کی جائے گی۔اس لیے زئراین سے درخواست ہے کہ حالات کو مدنظر رکھتےہوئے حکومت کی گائیڈلائن کے مطابق عمل کریں۔

وہیں حد کلاں کمیٹی کے صدر فضیلت احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کی گائیڈلائن کے مطابق اس سال عرس کو منسوخ کردیا ہے۔اس لیے زائرین کا خلدآباد آنا نامناسب ہوگا۔

عقیدت مندوں کو خلدآباد کا رخ کرنے سے منع کیا گیا ہے، احتیاطی طور پر خلدآباد میں جگہ جگہ پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا ہے اور درگاہ احاطے میں بھی بریکیٹ لگادیئے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی درگاہ میں داخل نہ ہوسکے، اسی طرح اس مرتبہ بائیس خواجہ کی درگاہ میں محفوظ پیغمبر اسلام حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرہن شریف کی زیارت کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد کے یوم ولادت کے موقع پر درگاہ خواجہ زین الدین شیرازی المعروف بائیس خواجہ کے احاطے میں پیرہن مبارک کی زیارت کروائی جاتی ہے، پیرہن مبار ک کی زیارت کے لیے ملک اور بیرون ملک سے عقیدت مند خلدآباد پہنچتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسا ہورہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.