ETV Bharat / state

Bhiwandi Case Accused بھیونڈی کوٹر گیٹ فساد معاملے کا کلیدی ملزم گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 4:16 PM IST

ممبئی کی سہار پولیس نے 5 جولائی 2006 کو کوٹر گیٹ فساد معاملے کے کلیدی ملزم کو گرفتار کیا تھا، لیکن 17 جولائی سنہ 2018 کو ملزم فرار ہو گیا تھا، ممبئی پولیس نے فرضی پاسپورٹ کے ساتھ ممبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایمی گریشن کے دوران اسے گرفتار کر لیا ہے۔ Bhiwandi Cotter Gate Riot Case

Etv Bharat بھیونڈی کوٹر گیٹ فساد معاملے کا کلیدی ملزم گرفتار

ممبئی: بھیونڈی کے کوٹر گیٹ فساد معاملے کے کلیدی ملزم کو، ممبئی پولیس نے فرضی پاسپورٹ کے ساتھ ممبئی انٹر نیشنل ائرپورٹ پورٹ پر ایمی گریشن کے دوران گرفتار کر لیا ہے، جو بیرون ملک جانے کی کوشش کررہا تھا۔ مگر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فی الحال اس گرفتاری کے بعد پولیس اور خفیہ ایجنسیاں دونوں الرٹ ہوگئی ہیں۔ پاسپورٹ فراہم کرانے میں مدد کرنے والے افراد سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع سے اطلاعات کے مطابق بارہ جولائی کو محمد یوسف محمد ابراہیم عرف یوسف رضا جوکہ بھیونڈی کا رہائشی ہے، لیکن اس نے مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر کے جہانگیرآباد کے ایک پتہ پر اپنے نام سے فرضی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، اسکی خفیہ اطلاع پر ایمی گریشن کے دوران ممبئی کی سہار پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح ہوکہ یوسف رضا اس سے قبل 17 جولائی سنہ 2018 کو، 5 جولائی 2006 کوٹر گیٹ فساد معاملے میں درج ایک مقدمے میں فرار ہو گیا تھا، جس پر بھیونڈی پولیس نے لوک آوٹ کارنر نوٹس جاری کیا تھا۔ سعودی عرب سے ملک واپس لوٹنے کے دوران ممبئی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر بھیونڈی پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس گرفتاری کے دوران یوسف کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا تھا۔ جسکے بعد اس نے بیرونی ممالک کا سفر کرنے کے لیے بھوپال کے جہانگرآباد کے ایک پتے پر فرضی پاسپورٹ حاصل کر مسلسل سفر کررہا تھا۔ ممبئی کی سہار پولیس نے فرضی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں، محمد یوسف عرف یوسف رضا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 465، 468، 471 اور پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت معاملہ درج کر گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھیونڈی پولیس نے نُپور شرما اور نوین جندل کو طلب کیا

بھیونڈی زون 2 کے ڈپٹی پولیس کمشنر نوناتھ دھولے نے فرضی پاسپورٹ کے الزام میں یوسف رضا کی گرفتاری کی تصدیق کیا ہے۔ غور طلب ہو کہ 5 جولائی سنہ 2006 میں کوٹر گیٹ پولیس اسٹیشن کو لیکر ہونے والے فساد معاملے میں، یوسف رضا کلیدی ملزم قرار دیا گیا تھا، اسکے علاوہ متعدد سنگین دفعات میں بھی اُسکے خلاف معاملہ درج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.