ETV Bharat / state

کنگنا کی گورنر سے ملاقات پر سنجے راوت نے کیا کہا؟ - maha politics

اداکارہ کگنا رناوت نے گزشتہ روز مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی تھی۔

کنگنا کی گورنر سے ملاقات
کنگنا کی گورنر سے ملاقات
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 10:10 AM IST

Updated : Sep 14, 2020, 11:22 AM IST

کنگنا رناوت نے گورنر سے ملاقات کے بعد بتایا کہ میں نے گورنر سے ملاقات کی، جس میں میں نے ان سے میرے ساتھ ہوئی نا انصافی پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی اس سے متعلق گورنر سے بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی سیاستداں نہیں ہوں۔ انہو ںنے کہا کہ بھگت سنگھ کوشیاری نے مجھے اپنی بیٹی کی طرح سنا، مجھے امید ہے کہ جلد ہی مجھے انصاف ملے گا۔

کنگنا کی گورنر سے ملاقات پر سنجے راوت نے کیا کہا؟

وہیں شوسینا رہنما سنجے راوت نے کنگنا پر کیے گئے سوال پر کہا کہ سوالات تو پورے ملک سے اٹھ رہے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، جوانوں کی ہلاکت پر سوال اٹھ رہے ہیں، لیکن میڈیا صرف کنگنا ہی کا تذکرہ کررہا ہے۔

کنگنا کی گورنر سے ملاقات پر انہوں نے کہا کہ گورنر سے تو کوئی بھی ملاقات کرسکتا ہے، وہ بیٹھے ہی ہیں لوگوں سے ملاقات کرنے کے لیے۔

سنجے راوت نے کہا کہ 'آپ ایک ریاست کو بدنام کررہے ہیں، ایک ریاست کی پولیس کو مافیا کہتے ہیں، انہیں کی حفاظت میں گھومتے ہیں، وہی پولیس آپ کی حفاظت کررہی ہے، وہی حکومت آپ کو پروٹیکشن دے رہے ہیں اور وہیں آپ پھر بھی ہماری ریاست کو بدنام کررہے ہیں۔

Last Updated : Sep 14, 2020, 11:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.