ETV Bharat / state

کنگنا نے اس بار پلوامہ کی مثال دی - کنگنا راناوت

بھیونڈی میں عمارت کے انہدام اور اس میں ہوئی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا۔

کنگنا نے اس بار پلوامہ کی مثال دی
کنگنا نے اس بار پلوامہ کی مثال دی
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 11:27 PM IST

گزشتہ دنوں مہاراشٹر کےپاورلوم شہر بھیونڈی میں بلڈنگ گرنے کی وجہ سے ہونے والے حادثے میں کم ازکم 40لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

اس واقعے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بالی ووڈاداکارہ کنگنا راناوت نے شیوسینا حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بلڈنگ حادثے میں ہونے والی اموات کا موازنہ پلوامہ دہشت گرد حملے سے کیا۔

کنگنا نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر وزیر اعلی ادھوٹھاکرے اور شیوسینا کے رہنما سنجے راوت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’’ ادھو ٹھاکرے، سنجے راوت جب بی ایم سی غیر قانونی طور پر میرا گھر توڑ رہے تھے، اس وقت اگر اتنی توجہ بھیونڈی کی اس عمارت پر دی گئی ہوتی توآج یہ لوگ زندہ ہوتے، ٹھیک اسی طرح پلوامہ میں اتنے فوجی شہید نہیں ہوتے، جتنے بے گناہ لوگ آپ کی لاپرواہی سے مارے گئے ہیں۔ خدا جانے ممبئی کا کیابنے گا‘‘

واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کنگنا راناوت کے باندرہ آفس کے چھ حصوں کو غیر قانونی تعمیر کا حوالہ دے کر اسے مسمار کر دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.