ETV Bharat / state

کنگنا کے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائی کی عرضی خارج - ممبئی کی خبریں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کو جمعہ کے روز ممبئی کی سول عدالت نے ان کی ایک عرضی کو خارج کردیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 1:22 PM IST

مہاراشٹر کی اددھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے کنگنا رناوت نے مورچہ کھول رکھا ہے لیکن اب کورٹ کے ایک فیصلے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ممبئی کی سول کورٹ نے کنگنا رناوت کی ایک عرضی کو خارج کریا ہے۔ کنگنا نے اپنے تین فلیٹ میں کیے گئے غیر قانونی تعمیرات کو انہدامی کارروائی سے بچانے کے لیے کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔

یہ معاملہ دو برس قبل کا ہے جب کنگنا نے اپنے تین فلیٹ کو ضم کرنے کا کام شروع کیا تھا تب بی ایم سی نے ان کے خلاف ایک نوٹس جاری کیا تھا اور اس نوٹس کو سول عدالت میں غلط ثابت کرنے میں کنگنا ناکام رہی ہیں۔ اب اسی کے ساتھ ہی بی ایم سی کو انہدامی کارروائی کرنے میں آسانی ہوگئی ہے۔

ڈنڈوشی کی سول عدالت میں اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جج ایل ایس چوہان نے کہا کہ ' کنگنا رناوت نے شہر کے کھار علاقے میں واقع 16 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر اپنے تین فلیٹ کو آپس میں ملا لیا تھا اور ایسا کرت ہوئے انھوں نے عام راستے کو بند کردیا ان کا یہ عمل منظور شدہ اسکیم کی سنگین خلاف ورزی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.