ETV Bharat / state

کملیش تیواری قتل معاملہ: ملزم ناگپور میں گرفتار - کملیش تیواری

چند روز قبل ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ پولیس نے ناگپور سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کملیش تیواری قتل معاملہ: ملزم ناگپور میں گرفتار
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 10:36 PM IST

کملیش تیواری کے قتل کے سنسنی خیز واقعہ میں یو پی پولس اور گجرات اے ٹی ایس نے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ اب مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ناگپور کے جھنگابائی ٹاکلی کے رہنے والے سید عاصم علی نامی 29 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر اے ٹی ایس گزشتہ کئی روز سے سید عاصم علی کو تلاش کر رہی تھی اور سراغ ملتے ہی مار کر اسے حراست میں لے لیا۔
اے ٹی ایس کے مطابق سید عاصم علی سے ہر زاویہ سے پوچھ تاچھ کی گئی نیز دوران تفتیش یہ واضح ہوا کہ سید عاصم علی، کملیش تیواری قتل کیس میں ملوث دیگر ملزمین کے مسلسل رابطے میں تھا جبکہ اے ٹی ایس کا دعوی ہے کہ ناگپور سے گرفتار سید عاصم علی نے کملیش تیواری کے قتل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Intro:ہندو سماج پارٹی لیڈر کملیش تیواری قتل کیس کا ملزم ناگپور میں گرفتار

ممبئی.. لکھنو میں چند دنوں قبل ملزمین نے ہندو سماج پارٹی لیڈر کملیش تیواری کا قتل کردیا تھا۔ اس سنسنی خیز واردات میں یو پی پولس اور گجرات اے ٹی ایس نے کئ مشتبہ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ نیز اب مہاراشٹر اے ٹی ایس نے سخت جدوجہد کے بعد ناگپور، جھنگابائ ٹاکلی، مانے لے آوٹ، اوم آٹا چکی، پلاٹ نمبر ١٧ میں رہنے والے سید عاصم علی نامی ٢٩ سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر اے ٹی ایس گزشتہ کئی دنوں سے سید عاصم علی کو تلاش کر رہی تھی اور سراغ ملتے ہی اے ٹی ایس نے چھاپہ مار کر کملیش تیواری قتل کیس کے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اے ٹی ایس کے مطابق سید عاصم علی سے ہر زاویہ سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ نیز دوران تفتیش یہ واضح ہوا کہ سید عاصم علی، کملیش تیواری قتل کیس میں ملوث دیگر ملزمین کے مسلسل رابطے میں تھا۔ جبکہ اے ٹی ایس کا دعوٰی ہے کہ ناگپور سے گرفتار ملزم سید عاصم علی نے کملیش تیواری کو قتل کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تفتیش مکمل ہونے پر مہاراشٹر اے ٹی ایس نے، یو پی پولس کو مذکورہ کاروائی کی تفصیلات فراہم کی۔

اطلاع ملتے ہی یوپی پولس کی ٹیم ناگپور پہنچی اور متعلقہ عدالت میں پیش کرکے ٹرانزسٹ ریمانڈ حاصل کر لیا۔ اب یوپی پولس سخت پہرے میں ملزم کو یوپی کے جانے کی تیاری میں ہے۔ قارئین کو معلوم ہو کملیش تیواری قتل کیس میں لکھنو پولس نے ملزمین کے خلاف دفعات ٣٠٢ نیز ١٢٠( بی) کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے۔Body:..Conclusion:..
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.