ETV Bharat / state

ممبئی : پیئنگ گیسٹ کی چوری کا انکشاف - ملزم کوستبھ کلکرنی گرفتار

ممبئی میں ایک مکان مالک کو کرائے دار رکھنا کافی مہنگا پڑا موقع پاتے ہی پینگ گیسٹ نے طلائی زیورات پر ہاتھ صاف کرکے ایک فائنانس کمپنی سے گولڈ لون لیکر فرار ہوگیا ، پولیس نے اسے گرفتار کرکے زیورات برآمد کرلیا ہے۔

ممبئی : پینگ گیسٹ نکلا چور
ممبئی : پینگ گیسٹ نکلا چور
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 11:18 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل کلیان میں ایک مکان میں بطور پینگ گیسٹ رہنے والے شخص نے اسی مکان مالک کے لاکر میں رکھے لاکھوں کے طلائی زیورات پر ہاتھ صاف کر کےایک فائنانس کمپنی سے گولڈ لون لیکر فرار ہوگیا، اس شاطر ملزم کو کلیان پولیس نے گرفتار کرکے لاکھوں روپے کے زیورات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ممبئی : پینگ گیسٹ نکلا چور

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کلیان شہر میں رہائش پذیر مہیش جوشی نامی شخص کے مکان میں کوستبھ کلکرنی نامی نوجوان بطور پینگ گیسٹ رہ رہا تھا۔ اس نے موقع پاتے ہی تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کرکے بدلاپور واقع موتھوڈ کارپ فائنانس کمپنی سے گولڈ لون لیکر فرار ہوگیا تھا۔

مہیش جوشی کی شکایت پر کلیان بازار پیٹھ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ریاست کے احمد نگر کے سنگم نیر علاقے سے ملزم کوستبھ کلکرنی کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر موتھوڈ فائنانس کمپنی سے پولیس زیورات برآمد کرتے ہوئے ملزم کلکرنی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.