ریاست مہاراشٹر میں مذہبی مقامات کو حکومت کی جانب سے اجازت مل گئی۔ جس کے آج پہلی جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ اس دوران حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔ مسجد کے وضو خانے بند کر دیے گئے ہیں۔ مسجدوں میں سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ، جس کے لیے نشانات لگائے گئے ہیں۔
ایک دوسرے سے فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ممبئی پولیس نے مسجد کے ذمیداروں کا خیر مقدم کیا۔
پولیس افسران نے کہا کہ حکومت نے جب سختی برتی تو اس دوران یہاں کے لوگوں کا پورا پورا تعاون ملا۔ یہی وجہ رہی کہ جب حکومت نے عبادت گاہیں کھولنے کا حکم دیا، تو اب ممبئی پولیس انکا شکریہ ادا کر رہی ہے۔
ممبئی کے ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کے سبب بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کی تعداد زیادہ اور چھوٹے گھر ہونے کے سبب پولیس کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
غورطلب ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے 16 نومبر سے ریاست میں تمام مذہبی مقامات کھولنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔
مزید پڑھیں:
''لو جہاد' لفظ بی جے پی کا اختراع ہے'
حکومتی شرائط کے مطابق تمام مذہبی مقامات پر جانے والے زائرین و عقیدمندوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ نیز مہاراشٹر حکومت کی جانب سے یہ بھی احکامات دیے گئے ہیں کہ اس دوران سماجی فاصلے بھی برقرار رکھنے ہوں گے۔