ETV Bharat / state

JP Nadda on Uddhav Thackeray جے پی نڈا نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا - چندر پور وجے سنکلپ ریلی

بھارتیہ جنتا پارٹی نے سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں بی جے پی صدر جے پی نڈا نے پیر کو مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں 'وجے سنکلپ' ریلی سے خطاب کیا۔ Vijay Sankalp rally in Chandrapur

جے پی نڈا نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا
جے پی نڈا نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 7:24 AM IST

اورنگ آباد: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے پیر کو شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر 2019 کے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کے ساتھ "دھوکہ دہی" کرنے اور این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اقتدار کے لئے ہاتھ ملانے کا الزام لگایا ۔ نڈا مراٹھواڑہ سنسکرتک منڈل گراؤنڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے یہیں سے ملک میں آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی مہم شروع کی۔ اس دوران انہوں نے الزام لگایا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اقتدار کے لیے بی جے پی کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا اور اپنی نظریے سے سمجھوتہ کیا۔ JP Nadda alleged Uddhav Thackeray

جے پی نڈا نے کہا کہ 'ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے ثقافتی جذبات کو ٹھیس پہنچائی اور ان لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے جنہوں نے سیاست میں بھارتی ثقافت کی اہمیت کو سمجھنے سے انکار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'آج ریاست میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کی قیادت میں نئی ​​حکومت بنی ہے۔ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ اس دوران نڈا نے 2020 میں پالگھر میں سادھوؤں پر حملے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ اس دوران جے پی نڈا نے کہا کہ وہ کشمیر سے کنیا کماری اور کچھ سے کٹک تک بی جے پی کو مضبوط کریں گے اور اس کی شروعات چندر پور ضلع سے ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JP Nadda slams Patnaik پٹنائک کو ہٹا کر بی جے پی کو اقتدار میں لائیں، نڈا

اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر بھونکولے، مرکزی ریاستی وزیر ڈاکٹر بھگوت کراڈ، راؤ صاحب دانوے پاٹل، ریاستی وزیر اتل ساوے، قومی سکریٹری پنکجا منڈے، چترا واگھ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔ نڈا جو مہاراشٹر کے دورے پر ہیں نے پہلے چندر پور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.