ممبرا کے مقامی صحافی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک انٹرویو کے دواران انہوں نے عاپ امیدوار سے سوال کیا تو وہ برہم ہوگئے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار التمش فیضی کے حامیوں نے صحافی فیروز ہاشمی کو زدوکوب کرتے ہوئے بندھک بنا لیا اور موبائل فون چھینتے ہوئے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کو ڈلیٹ کروانے کے بعد رہا کیا گیا.
صحافی نے ممبرا پولیس اشٹیشن سے شکایت درج کرایا ہے ممبرا پولیس اشٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مدھوکر کڈ کے مطابق معاملے کی پولیس تحقیقات کررہی ہے.
فی الحال مارپیٹ کے بعد صحافی ہسپتال میں زیرِ علاج ہے.
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے عاپ امیدوار سے رابطہ کیا مگر ان سے بات نہیں ہوسکی ہے، جب کہ اہل خانہ سے اس طرح کی کسی بھی واردات سے انکار کیا ہے.