ETV Bharat / state

Mumbai University صحافت جمہوریت کا اہم ترین ستون ہے، اُسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت - اساتذہ اور صحافی

ممبئی یونیورسٹی شعبہ اردو میں صحافت کے طلباء وطالبات سے صحافیوں اور اساتذہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سنئیر صحافی شکیل رشید نے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اُردو نے یہ جزوقتی صحافتی کورس واجبی فیس کے ساتھ شروع کرکے صحافت میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے ایک بہتر موقعہ پیدا کیا ہے

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 10:17 PM IST

ممبئی: صحافت جمہوریت کا اہم ترین ستون رہا ہے اور آج اُسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی اہمیت کو ختم کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دینا چاہئیے۔ اس بات کا اظہار ممبئی یونیورسٹی شعبہ اُردو کے زیر اہتمام صحافت کے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں اور اساتذہ نے کیا۔ اس موقع پر ایک الوداعی تقریب صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر عبداللہ امتیاز کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تقریباً بارہ سال سے شعبہ اُردو میں صحافت کا درس دیا جارہا ہے اور اس کے نتائج خاطر خواہ ہیں،جبکہ یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ مقامی اخبارات اور ملک کے دیگر شعبوں میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔

صدر شعبئہ اردو نے یقین دلایا کہ مستقبل میں سنئیر صحافیوں اور اساتذہ کے صلاح و مشورے سے صحافت کے نصاب کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ایک جامع وبہتر نصاب بنایا جائے۔اس موقع پر سنئیر صحافی اور ممبئی اردو نیوز کے مدیر شکیل رشید نے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اُردو نے یہ جزوقتی صحافتی کورس واجبی فیس کے ساتھ شروع کرکے صحافت میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے ایک بہتر موقعہ پیدا کیا ہے۔

سنئیر صحافی جاویدجمال الدین نے بھی اپنے تجربات پیش کیے اور کہاکہ شعبہ اُردو صحافت کی اس انداز میں خدمت کررہا ہے۔جبکہ اردو اخبارات کے صحافیوں کو موقعہ دینا بھی اپنے آپ میں ایک اہم فیصلہ ہے۔کیونکہ وہ صحیح معنوں میں اپنے تجربات پیش کرسکتے ہیں۔ اور بچے اس سے استفادہ کریں گے۔ سابق معلم اور صحافی رفیق شیخ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر سے بہتر کرنے کے اقدامات کریں تاکہ صحافت کے نشیب و فراز سے وقف ہوسکیں ،انہوں نے طلبہ اور خصوصی طور پر طالبات کی دلچسپی پر مسرت کا اظہار کیا۔اسسٹینٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر صدیقی،صحافی کاشف اور ڈاکٹر تابش نے بھی خیالات کو اظہار کیا ۔جبکہ طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ماجدہ شیخ،رابیعہ شیخ نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ مستقبل میں صحافت کے کورس کو بہتر سے بہتر کرنی شعبہ اردو کوشش کرے گا ،ایسی امید یے۔اس تقریب میں معلم ڈاکٹر شیخ احرار احمدودیگر نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Debate On Urdu Journalism اردو صحافت کے مستقبل پر مذاکرہ کا انعقاد

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.