ETV Bharat / state

جنگلی جانوروں کی کھال کے ساتھ اسمگلر گرفتار - گرفتار

پولیس نے اسمگلروں کے پاس سے چیتا، شیر، مگر مچھ کی کھال اور ہاتھی کے دو دانت سمیت کروڑوں روپے کا مال برآمد کیا ہے۔

جنگلی جانوروں کی کھال کے ساتھ اسمگلر گرفتار
author img

By

Published : May 17, 2019, 5:30 PM IST

تھانے کرائم برانچ نے جنگلی جانوروں کی کھال اسمگل کرنے والے اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متعدد جنگلی جانوروں کی کھالیں و ہاتھی دانت برآمد کیے ہیں جن کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً دو کروڑ روپئے ہے۔

جنگلی جانوروں کی کھال کے ساتھ اسمگلر گرفتار

تھانے کرائم برانچ کے مطابق خفیہ ذرائع سے موصول اطلاع کی بنا پر ایک شخص تھانے شہر کے بالکوم ماجیواڑہ کے پاس آنے والا تھا جس کے پاس جنگلی جانوروں کی کھالیں تھیں پولیس نے مذکورہ علاقے میں جال بچھایا۔

جب ملاڈ کے رہنے والے ایک شخص سمیر شانتا رام جادھو(37) کو حراست میں لے کر اس کی گاڑی کی تلاشی لی تواس میں سے ملنے والی اشیاء دیکھ کر خود پولیس بھی حیران رہ گئی۔

ملزم کے پاس سے چیتا ، شیر اور مگر مچھ کی کھال سمیت ہاتھی کے دو دانت بھی برآمد ہوئے جس پر تھانے کرائم برانچ نے اس ملزم کے خلاف کاپور باوڑی پولیس اسٹیشن میں فاریسٹ ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت گرفتار کر مزید تفتیش شروع کرد ی ہے۔

ڈپٹی پولیس کمشنر کرائم برانچ دیپک دیوراج کے مطابق پولیس ٹیم نے اس برآمدگی کے بعد سے ہی اس پورے نیٹ ورک کے تار کھنگالنے میں لگی ہوئی ہے. اور اسے بین الاقوامی اسمگلروں کے گینگ سے بھی جوڑ کر دیکھ رہی ہے. اس معاملے میں مزید گرفتاری ہوسکتی ہے۔

واضح ہو کہ دو ورز قبل ہی تھانے کرائم برانچ نے دو منہ والے سانپ کی اسمگلنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا اس سانپ کی عالمی بازار میں 40 لاکھ روپیہ قیمت بتائی گئی تھی اس طرح جنگلات کے سخت تحفظ اور یہاں فاریسٹ افسران و چوکیاں تعینات کیے جانے کے بعد بھی کس بے بیباکی سے اور کتنے بڑے پیمانے پر جانوروں کی اور جانوروں کے اعضاءکی اسمگلنگ ہورہی ہے یہ اس دو دن کے واقعات سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Intro:جنگلی جانوروں کی کھال کے ساتھ اسمگلر گرفتار

Body:جنگلی جانوروں کی کھال کے ساتھ اسمگلر گرفتار

Conclusion:جنگلی جانوروں کی کھال کے ساتھ اسمگلر گرفتار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.