ممبئی:یشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر اور آبی وسائل کے سابق وزیر جینت پاٹل پاٹل نے میڈیا والوں سے کہا کہ اس حکومت کے دور میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاریخ کی غلط تشریح کی گئی۔ مہاراشٹر کے کئی پروجیکٹ گجرات منتقل کئے جا رہے ہیں اور اس سے ریاست کے لوگوں میں بے اطمینانی پیدا ہوئی ہے۔ Jeet Patel Attack Eknath Shinde And Devendra Fadnavis
اس کی مخالفت میں مہا اگھاڑی حکومت 17 دسمبر کو مارچ نکال رہی ہے اور این سی پی کی میٹنگ میں اس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پچھلے کچھ دنوں سے مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازعہ چل جاری ہے، کرناٹک حکومت لگاتار مہاراشٹر حکومت پر الزام لگا رہی ہے، مہاراشٹر کی گاڑیوں کو آگ لگائی جا رہی ہے اور ریاستی حکومت کرناٹک کے بینکوں کو کاروبار دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کا فائدہ بی جے پی کو ملا۔Jeet Patel Attack Eknath Shinde And Devendra Fadnavis
یواین آئی